فیصل صالح حیات کا پاکستان فٹبال فیڈریشن کا صدر منتخب ہونا ان کی خدمات کا صلہ ہے‘ رانا شوکت

جمعرات 2 جولائی 2015 15:43

فیصل صالح حیات کا پاکستان فٹبال فیڈریشن کا صدر منتخب ہونا ان کی خدمات ..

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)مخدوم فیصل صالح حیات کا پاکستان فٹبال فیڈریشن کا صدر منتخب ہونا ان کی خدمات کا صلہ ہے ۔ صالح حیات کو پنجاب فٹبال فیڈریشن کی طرف سے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد ان خیالات کا اظہار پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے میڈیا اور نائب صدر رانا شوکت نے فیصل صالح حیات کو پاکستان فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ فیصل صالح حیات کی کامیابی اس چیز کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ انھوں نے ملک میں فٹبال فروخت کے لیے کام کیا ہے جس پراسلام آباد، بلوچستان سند ھ ، پنجاب کے صوبوں نے مکمل ساتھ دیا اور انھوں نے 23ووٹوں میں سے 14ووٹ حاصل کر کے کامیابی کی اور انتخابات فیفا اور اے ایف سی کے نمائندگی نگرانی میں ہوا رانا شوکت نے کہا کہ حکومت کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چائیے۔