کراچی اسٹاک میں انڈیکس 35 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

جمعرات 2 جولائی 2015 15:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) نئے مالی سال کے آغاز پرکراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس پینتیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ، مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ ملکی اسٹاک مارکیٹ کے لیے نیک شگون ثابت ہوا جون میں ا فراط زر کی شرح توقع سے کہیں کم تین اعشاریہ دو فیصد رہی جبکہ گذشتہ مالی سال اوسط انفلیشن ریٹ بھی چار اعشاریہ چھ فیصد رہا جس سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور مسلسل چوتھے سال پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ کی مثبت کلوزنگ دیکھنے میں آئی ، مالی سال دوہزارپندرہ کی پہلی ششماہی میں نہ صرف انڈیکس سات فیصد بڑھا بلکہ پاکستانی مارکیٹ نے فرنٹئیرمارکیٹ میں سکینڈ بیسٹ پرفارمنگ مارکیٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا ،کاروبار کے دوران انڈیکس تین سو پوائنٹس اضافے سے پینتیس ہزار ایک سو کی سطح بھی عبور کر گیا۔

متعلقہ عنوان :