حکومت کی جانب سے بڑی گاڑیوں،بسوں اور ٹرکوں کے ٹائرٹیوبز پر پانچ فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد

جمعرات 2 جولائی 2015 15:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)حکومت کی جانب سے بڑی گاڑیوں ، بسوں اور ٹرکوں کے ٹائرٹیوبز پر پانچ فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔گاڑیوں کے ٹائر اور ٹیوبز مہنگے کر دیے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے گاڑیوں کے ٹائراورٹیوبز کی درآمد پر بیس فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائدکردی ہے۔

(جاری ہے)

یکم جولائی سے کاروں کے ٹائر اورٹیوبز، سائیکل اورموٹر سائیکل، ٹریکٹر اور جیپوں کے ٹائر ٹیوبز پر بھی بیس فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد ہوگی۔ بڑی گاڑیوں ، بسوں اور ٹرکوں کے ٹائرٹیوبز پرپانچ فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد ہوگی۔ کسٹمز ڈیوٹی کا اطلاق بدھ سے ہو چکا ہے جس سے گاڑیوں کے ٹائر اور ٹیوبز مزید مہنگے ہوجائیں گے۔