ایس ای سی پی نے بروکریج کمپنیوں کے لئے ویب سائٹ لازمی قرار دے دی

جمعرات 2 جولائی 2015 15:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کراچی ‘ لاہور اور اسلام آباد سٹاک ایکس چینجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام رجسٹرڈ بروکریج کمپنیوں کو کمپنی کی ویب سائیٹ بنانے اور ان پرکمپنی اور سرمایہ کاری پالیسی سے متعلق تمام ضروری معلومات کی فراہمی کواکتیس دسمبرتک یقینی بنائیں۔ اس کا مقصد سرمایہ کاروں کو متعلقہ کمپنی اور مروجہ پالیسوں سے ،متعلق معلومات کی فراہمی کو آسان بنانا ہے۔

بروکر کمپنیوں کی فعال ویب سائٹ سرمایہ کاروں کے تحفظ اور بہتر کارکردگی میں معاون ہوں گی اور سرمایہ کارپوری معلومات کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ ایس ای سی پی نے گزشتہ سال تیس اگست کو تمام پبلک لسٹڈ اور پبلک ان لسٹڈ کمپنیو ں کواپنی ویب سائٹ بنانے او ر ان پر کمپنی سے متعلق تمام ضروری معلومات فراہم کرنے کی ہدایات کیں تھیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اَیسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور انشورنس کمپنیوں کو بھی ویب سائیٹ فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بروکرکمپنی کو اپنی ویب سائیٹ پر اپنے بنیادی کاروبار اور مالی تفصیلات، شیئرہولڈنگ پیٹرن، کارپوریٹ گورننس کے کوڈ کے ساتھ، رابطے سے متعلق معلومات ، سرمایہ کار کی شکایات درج کروانے کے طریقہ کار سے متعلق معلومات فراہم کرنی ہونگی۔ایس ای سی پی کا ویب لنک ، انویسٹر ایجوکیشن پروگرام ” جمع پونجی“ بروکریج کمپنیوں کے ہوم پیج پر واضح جگہ پرآویزاں کرنا ضروری ہے۔ایس ای سی پی نے تمام سٹاک ایکس چینجزکو ہدایت کی ہے کہ وہ ریگولیٹری فریم میں ضروری ترامیم کر کے منظوری کے لئے ایس ای سی پی کو بھجوا دیں۔

متعلقہ عنوان :