کراچی میں ہلاکتوں اوراہم افسران کے فرار سے جمہوریت پر اثر پٹ سکتا ہے،اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ

جمعرات 2 جولائی 2015 15:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہلاکتوں اوراربوں کی کرپشن میں ملوث اہم سرکاری افسران کے ملک سے فرار جمہوریت کے تسلسل پر اثر انداز ہو سکتی ہے ۔ کمزور صوبائی حکومتوں سے گورننس کے مسائل اور عوام کی مایوسی بڑھ رہی ہے۔کراچی میں اداروں کی ناکامی سے پاور کمپنیوں کی نجکاری کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔

انسانی المیوں پر سیاست چمکانا کسی کو زیب نہیں دیتا۔ شاہد رشید بٹ نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے مسئلہ پرملک کے طول و عرض میں عوامی احتجاج کسی بھی وقت تحریک کی صورت اختیار کر سکتے ہیں جو اپوزیشن پارٹیوں کی خواہش ہے۔توانائی بحران کو سیاسی عدم استحکام کا سبب بننے سے روکا جائے جسکے لئے وعدوں اور نعروں کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کو سیاست سے پاک کرنا پولیس سے سیاسی مداخلت ختم کرنے سے زیادہ اہم ہے۔توانائی کا حل ضروری ہے کیونکہ اس سے معیشت کے علاوہ ملک کا ہر شخص متاثر ہو رہا ہے مگر حکومت قلیل المعیاد حل پر زیادہ زور نہ دے کیونکہ یہ وقتی اور مہنگا ہوتا ہے۔توانائی کا معاملہ نہ صرف اپوزیشن کیلئے ایک اہم اشو ہے بلکہ یہ گزشتہ انتخابات میں برسراقتدار پارٹی کی شکست کا سبب بھی بنا ہے اور اگر اسے حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہ کئے گئے تو عوام کا جمہوریت پراعتمادڈھمگا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :