شمالی کوریا میں گزشتہ 15سال کے دوران 1400 قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا

جمعرات 2 جولائی 2015 15:49

سیئول ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) شمالی کوریا نے گزشتہ 15سال کے دوران تقریباً 1,400 شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا۔ یہ بات جنوبی کوریا کی سرکاری سرپرستی میں کام کرنے والے ایک ادارے کورین یونیفیکیشن نے شمالی کوریا کی انسانی صورت حال سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں کہی۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے ادارے کے مطابق ان اعداد و شمار کی بنیاد 2008ء سے 2014ء کے درمیان شمالی کوریا سے منحرف ہونے والے لوگوں سے کئے جانے والے تفصیلی انٹرویوز ہیں۔

اس وائٹ پیپر کے مطابق 2008ء میں سب سے زیادہ تعداد میں شمالی کوریا میں سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا جس کی تعداد 161 بتائی جاتی ہے جبکہ 2012ء سے ان میں کمی آنی شروع ہو گئی جو اب بھی ہر سال درجنوں کی تعداد میں ہے۔انسانی حقوق کے مبصرین کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ ان کے خیال میں ان اعداد و شمار کی بنیاد محدود عینی شہادتیں اور بلواسطہ معلومات کے اندازوں پر مبنی ہیں۔