فتح جنگ واٹر سپلائی کے میگا پراجیکٹ کا 40فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، خالد جاوید

جمعرات 2 جولائی 2015 16:01

فتح جنگ ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) فتح جنگ واٹر سپلائی کے میگا پراجیکٹ کا 40فیصد کام مکمل ہو چکا ہے پانی کے سٹوریج کیلئے 13ٹینک تعمیر کئے جا رہے ہیں جن میں روزانہ چار لاکھ گیلن پانی سٹور کیا جا سکے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایکسئین پبلک ہیلتھ خالد جاوید نے واٹر سپلائی سکیم کے معائنہ کے دوران اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ فتح جنگ واٹرسپلائی سکیم اگلے سال مکمل ہو جائے گی جس پر47کروڑ روپے کی گرانٹ میں سے اب تک ساڑھے سولہ کروڑ خرچ کئے جا چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی سکیم سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم ہو گا ۔