ایران کا تیرہ ٹن سونے کی ایران منتقلی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا دعوی

جمعرات 2 جولائی 2015 16:03

تہران ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)ایران نے تیرہ ٹن سونے کی ایران منتقلی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا دعویٰ کیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ نے بتایا کہ ویانا مذاکرات کے موقع پر ایران کے سفارت کاروں کی کوششوں سے ایران کے بعض اثاثوں کی ایران منتقلی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ نے بتایاکہ ایران کے سینٹرل بینک اور وزارت خارجہ کی کوششوں کے نتیجے میں ایران کا تیرہ ٹن سونا سینٹرل بینک کی تحویل میں دے دیا گیا جبکہ اس سے قبل ایران مخالف پابندیوں کی وجہ سے اس سونے کا ایران منتقل کیا جانا ممکن نہیں تھا- یہ تیرہ ٹن سونا پہلے سے خریدا گیا تھا اور اسے گزشتہ دو برسوں کے دوران امانت کے طور پر جنوبی افریقہ میں رکھا گیا تھا