ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال؛قائداعظم یونیورسٹی کے فیکلٹی اراکین کا سینڈیکٹ میٹنگ ایجنڈے پر تشویش کا اظہار

جمعرات 2 جولائی 2015 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی اراکین نے سینڈیکٹ میٹنگ ایجنڈے پر تشویش اور خدشات کا اظہار کیا ہے جس میں ایک تجویز زیر غور ہے کہ ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال تک محدود کردی جائے اور وہ بھی مخصوص ارکان کیلئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپوٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جاری کردہ ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ساری فیکلٹی کے لیے ریٹائرمنٹ عمر 65سال تک کرنے کی بجائے یہ سہولت صرف ٹی ٹی ایس کے پروفیسرز اور بی پی ایس کے میری ٹوریس کے پروفیسرز کو فراہم کی جائے یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2007ء میں مدنی ٹریک سسٹم کے بعد 22گریڈ کے منیجر کسی میری ٹوریس پروفیسر کی تعیناتی عمل میں نہیں آئی ہے دریں اثناء قائداعظم یونیورسٹی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا سمیت کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ جہاں پر ریٹائرمنٹ عمر اچانک ساٹھ سے 65 سال کردی جائے ۔