ژوب پریس کلب کا اجلاس

جمعرات 2 جولائی 2015 16:14

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ژوب پریس کلب کا اجلاس شاہ بران کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ژوب پریس کلب کے ممبران ڈاکٹر اورنگ زیب،شاہ باران مندوخیل ،اخترگل مندوخیل،صمد مندوخیل ،کریم داد شیرانی،رفیع اللہ مندوخیل،علی خان مندوخیل ودیگر نے ایکسین بی اینڈ آر کی جانب سے پشین صحافیوں سنگین دھمکیاں اور صحافیوں کے گھروں پر لشکر کشی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر میں صحافی عدم تحفظ کا شکار اور کئی مسائل کا سامنا کررہے ہیں لیکن حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے ہر مشکل گھڑی میں عوامی مسائل کو اجاگر کیا ہے لیکن بدقسمتی سے اس جمہوری دور میں ایک سرکاری ملازم ایکسین بی اینڈ آر صحافیوں کو حقائق دینے اور حق لکھنے پر صحافیوں کو دھمکی آمیز الفاظ اور صحافیوں کے گھروں پر لشکر کشی کی دھمکیاں پر صوبائی حکومت کی خاموشی افسوس ناک ہے اور صحافیوں کوحق لکھنے پر داد کی بجائے مذکورہ سرکاری اہلکار ایکسین بی اینڈ آر صحافیوں پر لشکر کشی جیسا ناروا عمل پر اتر آیا ہے ژوب رجسٹرڈپریس کلب صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مذکورہ ایکسین کے خلاف محکمانہ کاروائی کرکے فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے ورنہ صوبہ بھر صحافی احتجاجی تحریک پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں انہوں نے کہا کہ ژوب کے صحافی پشین صحافیوں کے ساتھ ہیں اور صحافیوں کے ہر مشکل وقت اور صحافیوں کو تحفظ دینے کیلئے سب سے اول دستے کا کردار ادا کرینگے