Live Updates

تحریک انصاف کا معافیاں مانگنے کا وقت آ گیا ،رہنما مسلم لیگ (ن)

جمعرات 2 جولائی 2015 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا معافیاں مانگنے کا وقت آ گیا ہے اور پیپلزپارٹی کو ڈاکو کہنے والے روزانہ ایک دو ڈاکو اپنی پارٹی میں شامل کر رہے ہیں ۔ اسمبلی کو جعلی کہنے والوں نے اس سے اصلی نوٹ لے لئے ہیں اور ان اصلی نوٹوں کو حرام سے حلال شوکت خانم ہسپتال کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔

جمعرات کے مسلم لیگ ( ن ) کے رہنماؤں دانیال عزیز اور طلال چودھری نے انکوائری کمیشن کی کارروائی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ان پر ہر قسم کے الزامات لگاتے رہے ہیں اب بار آگئی ہے کہ وہ باری بار ان سب سے معافی مانگیں گے ۔ رہنما مسلم لیگ (ن) دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ چیئرمیں تحریک انصاف نے پورے ملک سے لوٹوں کو جمع کر کے پارٹی بنائی ہے جس میں جماعت اسلامی ، پیپلزپارٹی اور مشرف کے لوگ شامل ہیں جن سے نیا پاکستان بنانا ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان چار ماہ تک نوجوانوں کو بے وقوف بنایا ہے اور قوم کا وقت ضائع کیا ہے جس پر ان کو قوم اور نوجوانوں سے معافی مانگنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی جمہوریت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور عوام نے عمران خان کی دھاندلی کے خلاف جدوجہد کو خیبرپختونخوا میں خود دیکھ لیا ہے عمران خان کہا کرتے تھے کہ خیبرپختونخوا میں پولیس غیر سیاسی ہے لیکن بلدیاتی انتخابات کے دوران کے دعوؤں کی قلعی عوام کے سامنے کھل کر سامنے آ گئی ۔ اس موقع پر طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست مخالفین پر گند اچھالنے کے سوا کچھ نہیں ۔ تحریک انصاف کی شرم خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران کہاں گئی تھی انہوں نے کہا کہ اب صرف معافیاں مانگنے کا وقت آ گیا ہے رہنما تحریک انصاف عارف علوی کی معافی کے بعد اب عمران خان کو بھی چاہئے کہ وہ قوم اور ملک سے معافی مانگیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :