انڈونیشین بحریہ کا جہاز خیر سگالی و تربیتی دورے پر کراچی پہنچ گیا
جمعرات 2 جولائی 2015 16:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) انڈونیشین بحریہ کا جہاز خیر سگالی و تربیتی دورے پر کراچی پہنچ گیا۔ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے سینئر حکام اورپاکستان میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا۔ KRI BANGRMASINپر موجود انڈونیشین بحریہ کے 99کیڈٹس بھی پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ دو روزہ دورے میں انڈونیشین جہاز کے کمانڈنگ افسر کراچی میں تعینات پاک بحریہ کے متعدد اعلی افسران سے ملاقاتیں کریں گے۔
انڈونیشی بحری جہاز کے قیام کے دوران مختلف تربیتی سرگرمیاں، میری ٹائم سیکیورٹی پر مذاکرات اورسمندر اور خشکی پر مشترکہ آپریشنز ترتیب دیے گئے ۔ کھیلوں کے دوستانہ مقابلوں کے علاوہ انڈونیشین وفد پاک بحریہ کی مختلف یونٹس کا دورہ بھی کرے گا۔(جاری ہے)
پاک بحریہ کے آفیسرز اور سیلرز بشمول پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس انڈونیشین نیوی کے جہاز کا دورہ کریں گے۔
دورے کے اختتام پر انڈونیشین جہاز پاک بحریہ کے جہازوں کے ساتھ مشترکہ مشق بھی کرے گا۔ پاکستان اور انڈونیشین بحری افواج کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں بحری افواج مشترکہ بحری مشقوں اور خیر سگالی اور تربیتی دوروں کے حوالے سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں۔ انڈونیشین جہاز کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے درمیا ن بالعموم اور دونوں بحری افواج کے درمیان بالخصوص اشتراک بڑھانے ، امن کو فروغ دینے اور خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس طرح کے دورے علاقائی اور غیر علاقائی ممالک کے ساتھ بحری تعاون کو فروغ دینے کی حکومتی پالیسی کے عین مطابق ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کی مجوزہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (سی وی اے ایس) لائسنس ٹیمپلیٹ پر آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال، سماعت 22 اپریل کو ہوگی
-
اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملہ کی اطلاعات ہیں، وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کروادی
-
پاکستانی حکومت کے تحفظات پر ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا بیان
-
نوازشریف کہتے ہیں ہمسائے سے لڑائی نہیں کرنی، مریم نواز
-
حزب اللہ کا حملہ: متعدد اسرائیلی فوجی زخمی، چھ کی حالت نازک
-
پاکستانی حکومت کے تحفظات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ایکس
-
فلسطین کی مکمل رکنیت کے لیے اقوام متحدہ میں ووٹنگ آج
-
بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کے لیے آسٹریلوی شہریت
-
تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے ان منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں،وزیر اعظم
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،آصف زرداری کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا شورشرابہ واحتجاج
-
چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.