فلپائن میں کشتی ڈوبنے سے 36 افراد ہلاک ، 118 کو زندہ بچالیا گیا ،19 تاحال لاپتہ

جمعرات 2 جولائی 2015 16:37

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وسطی فلپائن میں کشتی ڈوبنے سے 36 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 118 مسافروں کو زندہ بچالیا گیا ،19 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی اورموک سے کاموٹیس کے جزیرے کی جانب جا رہی تھی جس پر 200 مسافر سوار تھے جو حادثے کا شکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ 36 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 19 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔حکام نے بتایا کہ 53 افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے جبکہ درجنوں کو علاج معالجے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے118 مسافروں کو زندہ بچالیا ۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے اس بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :