بھارتی شہر چنائی میں میٹرو ریل سروس کا آغاز

جمعرات 2 جولائی 2015 16:39

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)بھارت کا شمالی شہر چنائی ملک کا چھٹا شہر بن گیا ہے جہاں میٹرو ریل سروس چلنا شروع ہوگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی شہر چنائی میں میٹرو ریل سروس کا آغاز ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

آلندورکوکیامبیدو سے ملانے والی اس میٹرو سروس کیلئے 10 کلومیٹر کی پٹڑی بچھائی گی ہے اور اس پر کل 7اسٹیشن ہیں۔10کلومیٹر کا یہ سفر 15 منٹ میں طے کیا جاسکتا ہے ۔امید کی جاری ہے کہ اس سے شہر میں سڑکوں پر ٹریفک کم کرنے میں مدد ملے گی ۔