رمضان المبارک میں اجتماعی افطاریوں کا رجحان بڑھ گیا

جمعرات 2 جولائی 2015 16:50

اسلام آباد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) رمضان المبارک میں اجتماعی افطاریوں کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے موقع پر بڑی تعداد میں نمازیوں کو مساجد میں اجتماعی افطاری میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے جبکہ مسافروں اور نادار اور مسحق افراد کو ان افطار پروگراموں میں خصوصی توجہ دی جاتی ہے جس کا مقصد روزہ رکھانے اور روزہ کھلوانے کا ثواب حاصل کرنا ہے، بعض صاحب استطاعت جو کسی بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہ جذبہ کے طور پر غریب مساکین کو روزہ رکھواتے ہیں اور بیشتر افراد اپنا فدیہ مساجد اور سماجی حلقوں کی ان تنظیموں کے حوالے کر دیتے ہیں جو عملی طور پر اجتماعی سحر و افطار کے دستر خوان سجاتے ہیں، ملک کے دیگر حصوں کی طرح جڑواں شہروں میں بھی مختلف مقامات پر اور مساجد میں اجتماعی افطار کے دستر خوان باقاعدگی سے سجانے کا اہتمام ہو رہا ہے، بعض مساجد اجتماعی سحری کا بھی بندوبست کررہی ہیں، بعض دینی و فلاحی تنظیموں نے بھی مخیر حضرات سے اپنے عطیات کی اپیلوں والے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کر رکھے ہیں تا کہ ان کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :