آبی ذخائر سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 17 ہزار 679 کیوسک ہو گیا

جمعرات 2 جولائی 2015 16:50

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)آبی ذخائر سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 17 ہزار 679 کیوسک ہو گیا ہے اور گزشتہ روز پانی کی آمد 2 لاکھ 98 ہزار 793 کیوسک رہی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ارسا کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1471.96 اور منگلا ڈیم میں 1227.65 فٹ ہو گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 27 ہزار 794 اور اخراج ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 63 ہزار 714 اور اخراج 60 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔