ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سیدصلاح الدین احمد کا نیپا تا صفورہ صفائی مہم کے کاموں کا تفصیلی معائنہ
جمعرات 2 جولائی 2015 17:20
کراچی((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء))ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کیلئے روڈ کے اطراف سے چند دنوں میں ہی کچرے کو صاف کردیا جائیگا جبکہ صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام کیلئے ضلع شرقی میں کم از کم تین دن خصوصی صفائی مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے بلدیہ شرقی میں صٖفائی ستھرائی کے نظام میں مستقل بنیادوں پر بہتری آسکے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپرنٹینڈنگ انجنیئر فضل محمود گل اورایکسی این بی اینڈ آر توقیر عباس کے ہمراہ نیپا تا صفورہ تک جاری صفائی مہم کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے ایڈمنسٹریٹر سید صلاح الدین احمد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سید صلاح الدین احمد نے عوام کے بنیادی بلدیاتی مسائل کو سمجھا اور انہیں بالترتیب حل کرایا ہے اس کیلئے ہم ان کے بہت مشکور ہیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ صفائی مہم میں سالڈ ویسٹ کا عملہ شفٹوں میں تعینات ہوکر صفائی ستھرائی کے امور مشینری اور ہینڈ لیبر کے ذریعے انجام دے رہا ہے جبکہ نائٹ سوئپنگ کا بھی جلد آغازکر دیا جائیگا۔
ایڈمنسٹریٹر سید صلاح الدین احمد نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم میں یونیورسٹی روڈ کے اطراف سے جھاڑیوں کی کٹائی اور ملبے کو بھی صاف کیا جائے اور کچراکنڈیوں سے کچرا فی الفور گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن منتقل کیا جائے انہوں نے نئی کچرا کنڈیوں کی تعمیر کی بھی ہدایت دیں ۔بعد از اں سپرنٹینڈنگ انجنیئر فضل محمود گل نے ایکسی این بی اینڈ آر توقیر عباس کے ہمراہ بلدیہ شرقی میں ہیٹ اسٹورک کے متاثرین کیلئے ریلیف کیمپس کا بھی معائنہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.