ساہیوال، ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ،6شدید زخمی
جمعرات 2 جولائی 2015 17:21
ساہیوال ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ) ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ،6شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ ٹکر شاہ ریلوے پھاٹک چک 9/190ایل کے قریب ایک ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں 60سالہ محمد امان جاں بحق اور اس کا بیٹا سبحان شدید زخمی ہو گیا ۔
(جاری ہے)
دوسرا حادثہ ساہیوال عارف والا روڈ پر پل دلو والا بنگلہ کے قریب تیز رفتارکار الٹ جانے سے ایک عورت صغراں بی بی جاں بحق اور ڈرائیور مشتاق ،متوفیہ کا خاوند بشیر احمد اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے تینوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں بشیر احمد کی حالت نازک ہے ۔
تیسرا حادثہ ہڑپہ اسٹیشن نائی والا بنگلہ روڈ پر چک 9/186 ایل کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل کر گر نے سے موٹر سائیکل سوار خوشی جاں بحق اور اسکا دوست سرفراز احمد شدید زخمی ہو گیا زخمی کو اسپتال داخل کرا دیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.