سکھیکی، دو مختلف حادثات میں باپ بیٹے سمیت تین افرادجاں بحق ،ایک زخمی ہوگیا

جمعرات 2 جولائی 2015 17:21

سکھیکی((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ) دو مختلف حادثات میں باپ بیٹے سمیت تین افرادجاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھیکی محلہ بہشت پورہ کا رہائشی تصور عباس اپنے دو بیٹوں 7سالہ شہاب اور5سالہ مشہد کے ساتھ موٹر سائیکل نمبر HZ162 پر سوار ہوکر خانقاہ ڈوگراں سے سکھیکی کی طرف آرہے تھے کہ ورکشاپ سٹاپ کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں تصور عباس اور اس کا بیٹا شہاب موقع پر جاں بحق جبکہ 5سالہ مشہد زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے باپ بیٹے کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی دوسرا واقع سکھیکی کے نواحی گاؤں ولگن چناں میں پیش آیا جہاں 25سالہ نوجوان نعیم قیصر ولد غلام حیدرمویشیوں کے لیے چارہ بناتے ہوئے موٹر کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :