نہر میں گرنے والی ٹرین کے واقعے میں دہشتگردی کے امکان کو رد نہیں کر سکتے، 6مسافر تاحال لاپتہ ہیں،باقی تمام مسافروں کو بحفاظت نہر سے نکال لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 2 جولائی 2015 17:34

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چٹھہ نہر میں گرنے والی ٹرین کے واقعے میں دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کر سکتے، 6مسافر تاحال لاپتہ ہیں،باقی تمام مسافروں کو بحفاظت نہر سے نکال لیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہیڈچھنانواں نہر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہیڈ چھنانواں ٹرین کے حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں، جاں بحق ہونے والوں پر افسوس ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ٹرین کے اس حادثے میں دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کر سکتے ، دہشت گردوں کا بھی اس میں ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے، ٹرین میں 200 مسافر سوار تھے جن میں سے 15 جاں بحق ہوئے اور 85 زخمی ہو گئے تھے، حادثے کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت نہر سے نکال لیا گیا ہے جن میں سے 6 مسافر ابھی تک لاپتہ ہیں ان کی تلاش تاحال جاری ہے

متعلقہ عنوان :