وزارت ریلوے کے دہشتگردی کے خدشات کے باوجود پنجاب پولیس کی جانب سے ٹرینوں کی حفاظت کیلئے کوئی عملی قدم نہ اٹھایا گیا

جمعرات 2 جولائی 2015 17:36

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزارت ریلوے کی طرف سے دہشت گردی کے خدشات کے اظہار کے باوجود پنجاب پولیس کی جانب سے ٹرینوں کی حفاظت کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ جمعرات کو ذرائع کے مطابق وزارت ریلوے کی طرف سے 10 جون کو پنجاب پولیس کو خط لکھا گیا تھا جس میں دہشت گردی کے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں ٹرینوں کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھانے کا کہا گیا تھا تاہم پنجاب پولیس کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گوجرانوالہ کے قریب پاک فوج کے جوانوں کو لے جانے والی خصوصی ٹرین کو پیش آنے والے حادثے میں دہشت گردی کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف آر پی او گوجرانوالہ نے وزیر ریلوے کے خدشات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے پل سے کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا، یہ حادثہ تھا، 100سال پرانا پل خستہ حال ہو چکا تھا، جس کی وجہ سے ٹرین کو حادثہ پیش آیا، فرانزک ماہرین نے جاثے حادثہ کا معائنہ کیا ہے تاہم وہاں سے دہشت گردی کی کوئی علامت نہیں ملی

متعلقہ عنوان :