سرحدی جھڑپ: پاکستانی سفیر کی افغان وزارت خارجہ طلبی شدید احتجاج

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 2 جولائی 2015 17:38

سرحدی جھڑپ: پاکستانی سفیر کی افغان وزارت خارجہ طلبی شدید احتجاج

کابل ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)) پاکستان اور فغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپ پرافغان حکومت نے پاکستان سے باضابطہ احتجاج کیا ہے۔ جمعرات کو افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفیر ابرار حسین کوطلب کر کیبتایا گیا کہ مشرقی صوبے پکتیکا کے ضلع برمل کے علاقے انگور اڈہ میں افغان سرحدی پولیس پر پاکستانی علاقے سے مبینہ طور پر فائرنگ پر افغان حکومت کو سخت تشویش ہے ۔

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ سرحد کے اس پار سے افغان سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی علاقے میں راکٹ اور ہلکے اسلحے سے فائرنگ کی جس سے دو پاکستانی فوجی زخمی ہوگئے ۔ کابل میں افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے دعویٰ کیا تھا کہ مبینہ پاکستانی فائرنگ سے ایک افغان سرحدی پولیس کمانڈر ہلاک ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی فورسزنے افغانستان کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کی کوشش کی تھی۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے علاقے میں عمارات تعمیر کررہا تھا ۔ افغان وزارت خارجہ نے کہا کہ سیاسی امور کیلئے نائب وزیر خارجہ خلیل حکمت کرزئی نے پاکستانی سفیرکو بتایا کہ پاکستانی جانب سے مبینہ فائرنگ بین الاقوامی قوانین اور دوطرفہ سفارتی تعلقات کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے سفیر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی حکومت کو کابل کی تشویش پہنچائے کیونکہ اس طرح کے اقدامات دونوں حکومتوں کی جانب سے تعلقات کی بہتری کیلئے نقصان دہ ہیں۔