گوجرانولہ میں ٹرین حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل عامرسمیت 12 فوجی جوان شہید ہوئے ،آئی ایس پی آر کی تصدیق

جمعرات 2 جولائی 2015 17:41

گوجرانولہ میں ٹرین حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل عامرسمیت 12 فوجی جوان شہید ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے گوجرانولہ میں ٹرین حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل عامرسمیت 12 اہلکاروں کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے پاک فوج کے دستے کھاریاں لے کر جانے والی خصوصی ٹرین کی چار بوگیاں پل ٹوٹنے کے باعث چٹھہ نہرمیں گرگئیں جس کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے جن میں یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر، کرنل ارشد،کیپٹن عادل،لیفٹیننٹ کاشف،کانسٹیبل اسلا م ،لانس نائیک ظفر اور دیگر شامل ہیں۔

حادثہ جامکے چٹھہ نہر کا پل گرنے سے پیش آیا۔امدادی کاروائیاں جاری ہیں جس میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر اور ایس ایس جی کے غوطہ خورحصہ لے رہے ہیں۔ آئی ایس پی آرت کے مطابق ابتک 80 مسافروں کوزندہ بچایا گیا ہے جن میں5 زخمی بھی شامل ہیں جبکہ 8لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔چار افراد لاپتہ ہے جن کی تلاش کا کام جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :