شمسی توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ مسلم لیگ ن کا تاریخی کارنامہ ہے،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین

جمعرات 2 جولائی 2015 17:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ شمسی توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ مسلم لیگ ن کا تاریخی کارنامہ ہے ۔یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے ۔دنیا بھر میں اس منصوبے کی تعریف کی جارہی ہے ۔ جنوبی پنجاب میں بہاولپور میں ریگستانی علاقے میں جہاں سوائے ریت کے ٹیلوں کے کچھ بھی نہ تھا وہاں پاکستان کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا شمسی توانائی پر مبنی ’’ قائد اعظم سولر پارک ‘ ‘ قائم کیا جا چکا ہے جہاں سے ایک سو میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سولر پارک میں مزید نو سو میگا واٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ اس منصوبے پر تقریباً ایک سو پینتیس ارب روپے لاگت آئے گی ۔ یہ منصوبہ اگلے سال مکمل ہو جائے گا ۔ اس منصوبے کے نتیجے میں جنوبی پنجاب میں نہ صرف معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ صنعتی اور زرعی شعبے میں علاقے کے عوام کے لئے روزگار کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے ۔ پنڈ دادن خان کے مقام پر تین سو میگا واٹ بجلی کا پراجیکٹ بجلی کا پراجیکٹ لگایا جا رہا ہے ، پینتالیس ارب روپے مالیت کے اس منصوبے میں بجلی پیدا کرنے کے لئے مقامی کوئلہ استعمال کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :