جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا ڈاکٹر عبدالمنیم فاروقی کی ہلاکت اور فیملی کے دیگر افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس

جمعرات 2 جولائی 2015 17:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فریداحمد پراچہ اور ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی عبدالغفار عزیر نے سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ سے طائف جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں ڈاکٹر عبدالمنیم فاروقی کے جاں بحق ہونے اور ان کے فیملی کے دیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے ڈاکٹر عبدالمنیم فاروقی کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہلخانہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ ڈاکٹر عبدالمنیم فاروقی کی ملی خدمات روشن باب کی مانند تھیں ان کی ملت اسلامیہ کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :