ایل ڈی اے افسران کے تبادلے

جمعرات 2 جولائی 2015 17:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ نے ڈیپوٹیشن پر آنے والے پی ایم ایس افسر امیر حسن کو ڈائریکٹر لاء تعینات کر دیا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاء محمد رشید سے اس عہدے کااضافی چارج واپس لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر سیلز اینڈ الاٹمنٹ محمد خرم یعقوب اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ فو ر محمد یاسر اقبال کا باہمی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔