Live Updates

تحریک انصاف نے کرپٹ بیوروکریسی کیخلاف کارروائی کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی

جمعرات 2 جولائی 2015 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف نے کرپٹ بیوروکریسی کے خلاف کارروائی کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت تمام کرپٹ بیورکریٹس کو بیرونی ملک بھاگنے سے روکنے کیلئے ان کے نام ای سی ایل میں داخل کئے جائیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر ثمر علی خان نے اپنے ارکان اسمبلی کے ہمراہ اسمبلی پہنچ کر سیکریٹری کے پاس قرارداد جمع کرائی ، بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ثمر علی خان نے کہا کہ سندھ میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے اور ہرطرف یہی باتیں کی جارہی ہیں لہذا ہم نے قراداد جمع کرائی ہے کہ ائندہ سیشن میں اس ایشو پر بات کی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نیب اور ایف آئی اے کے ذریعے کرپٹ افسران اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے ۔حفیظ الدین نے کہاکہ کے الیکٹرک سمیت تمام کرپٹ افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں تاکہ وہ احتساب سے بھاگ نہ سکیں ۔ خرم شیرز مان نے کہا کہ تھر میں لوگ بھوک سے جاں بحق ہویا کراچی میں اداروں کی غفلت سے غریب لوگوں کی قیمتیں جانیں ضائع ہوں صوبائی حکومت اس کی ذمہ داری قدرتی آفت پر ڈال کر اپنے آپکو بری الذمہ قرار دے دیتی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات