ڈی سی سینٹرل افضل زیدی کا نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ ،مری ہوئی مرغیوں کا ٹرک برآمد کرلیا

جمعرات 2 جولائی 2015 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)ڈی سی سینٹرل افضل زیدی نے چیئرمین کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل کے چیئرمین شکیل بیگ کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ مارکر مری ہوئی مرغیوں کا ٹرک برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مری ہوئی مرغیاں شہر میں سپلائی کی جانی تھیں ۔سپلائی سے قبل ہی خفیہ اطلاع پر ڈی سی سینٹرل نے کارروائی کرکے ٹرک قبضہ میں لے لیا اور مری ہوئی مرغیوں کو تلف کرادیا ہے ۔