پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب20کروڑڈالر کی بلندسطح پر پہنچ گئے

جمعرات 2 جولائی 2015 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب20کروڑڈالر کی بلندسطح پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 26جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 18ارب20کروڑ15لاکھ ڈالر کی بلندسطح پر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر13ارب8کروڑ82لاکھ ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر5ارب11کروڑ33لاکھ ڈالر ریکارڈ کیئے گئے۔

ماہرین معاشیات کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے 756ملین ڈالر کی ملنے والی امداد ،برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کے باعث پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :