برآمدکنندگان کی سہولت کے لیے اضافی گندم کی برآمد کی تاریخ میں دوسری بارتوسیع کردی گئی

جمعرات 2 جولائی 2015 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) برآمدکنندگان کی سہولت کے لیے اضافی گندم کی برآمد کی تاریخ میں دوسری بارتوسیع کردی گئی ، رواں ماہ کے آخر تک اضافی گندم کے ذخیرے کو برآمد کیا جاسکے گا،ملک میں گندم کااضافی ذخیرہ ہونے کے باعث اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پندرہ مارچ تک سندھ اور پنجاب کو بارہ لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنیکی اجازت دی تھی لیکن بر آمد کنندگان کی سست روی کے باعث تمام اضافی گندم برآمد نہ ہوسکی جس کے بعد اپریل دو ہزار پندرہ میں برآمد کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی اور اکتیس مئی تک صرف دس ہزارٹن گندم ہی برآمد کیا جاسکی ، وزارت صنعت وپیدوارکے مطابق حکومت نے گندم کے تاجروں اوربرآمدکنند گان کی سہولت کے لیے سندھ اور پنجاب کیلئے اضافی گندم کی برآمدات کی تاریخ میں دوسری بار توسیع کردی ہے ،،برآمدکنندگان اکتیس جولائی تک اضافی گندم کے ذخیرے کوبرآمد کرسکتے ہیں ۔