کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں66ارب79کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس342.95پوائنٹس اضافے سے 35186.56پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 2 جولائی 2015 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100کی34900,35000اور 35100کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں66ارب79کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت7.85فیصدزائد جبکہ67.02فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،بینکنگ اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 35236پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جار ی رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس342.95پوائنٹس اضافے سے 35186.56پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے246کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ107کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں66ارب79کروڑ17لاکھ95ہزار534روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر75کھرب67ارب92کروڑ57لاکھ6ہزار36روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں40کروڑ58لاکھ 58ہزار790شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں2کروڑ95لاکھ58ہزار180 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت110.73روپے اضافے سے3844.17روپے اوریونی لیور کے حصص کی قیمت107.60روپے اضافے سے7850.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی صفائر فائبر کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت29.00روپے کمی سے571.00جبکہ سیمنس پاک کے حصص کی قیمت25.00روپے کمی سے1290.90روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو این آئی بی بینک کی سرگرمیاں2کروڑ90لاکھ31ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت5پیسے اضافے سے2.25روپے جبکہ بائیکو پٹرولیم کی سرگرمیاں2کروڑ38لاکھ55ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.16روپے اضافے سے24.76روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس220.52پوائنٹس اضافے سے 22122.68پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس843.75اضافے سے 59005.11جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس216.00پوائنٹس اضافے سے 24512.78پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :