سام سنگ نے نئے LEVEL U وائرلیس بلیوٹوتھ ہیڈسیٹ کا اعلان کر دیا
جمعرات 2 جولائی 2015 18:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے نئے U LEVEL بلیوٹوتھ ہیڈسیٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ LEVEL ہیڈ سیٹ لائن اپ میں یہ نیا اضافہ نہ صرف سام سنگ کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے بلکہ یہ انتہائی واضح کال معیارکے ساتھ صاف وشفاف آواز بھی فراہم کرتا ہے۔اس ہیڈ سیٹ کا مسحورکن ڈیزائن ایک آرام دہ اور پرسکون زندگی کیلئے موزوں ترین ہے۔
U LEVEL کی بیٹری لائف طویل ہے اور یہ ٹیکسٹ ٹوسپیچ (TTS) ایپلی کیشنز کیلئے بھی بہت کارآمد ہے۔ سام سنگ الیکٹرانکس میں عالمی مارکیٹنگ کے ایگزیکٹو نائب صدرYounghee Lee کا کہنا ہے کہ Level U بلیوٹوتھ ہیڈسیٹ بہت ہی غیر معمولی ہے اوراس کی وجہ سے سام سنگ نے اپنے صارفین کے موبائل تجربے کو بہتر بنانے کیلئے واقعی نئی راستے کی نشاندہی کی ہے ۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کی حقیقی ضرورت کو دیکھا اورپھر اس نئی لیول یو کی تیاری پرکام شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ہیڈ سیٹ کی ریٹیل پرائس 79.99 امریکی ڈالر تجویزکی گئی ہے جویکم جولائی 2015 سے مارکیٹ میں دستیاب ہو جائے گا۔Level U صرف ایک پریمیم موبائل سننے اورآڈیو ڈیوائس سے کہیں زیادہ ہے۔ڈاؤن لوڈ کے قابل سام سنگ LEVEL ایپلی کیشن کے ذریعے، ہیڈسیٹ مس کالز، الارم، شیڈولڈ ایونٹس اورٹیکس ٹوسپیچ (TTS) فعالیت، وائبریشن الرٹس اورانٹرایکٹو آن سکرین آئکن سمیت ضروری معلومات کے ایک وسیع سلسلے کے بارے میں صارفین کو آگاہ کر سکتا ہے۔یونیورسل 5 پن چارجنگ پورٹ ،آڈیو چلانے کیلئے 10 گھنٹے سے زائد بیٹری لائف ، 11 گھنٹے ٹاک ٹائم اور 500 گھنٹے سٹینڈ بائی وقت کے ساتھ LEVEL U لوگوں کے طرز زندگی میں فٹ بیٹھتا ہے۔اس کے علاوہ Level U سیاہ، سفید،سنہرے اور نیلے رنگ کے دلکش ڈیزائن میں دستیاب ہوگا۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.