طواف کعبہ کے چکروں کا شمار رکھنے کیلئے موبائیل اپلی کیشن تیار

جمعرات 2 جولائی 2015 18:35

مدینہ منور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)مسجد الحرام کی انتظامیہ نے طواف کرنے والوں کے لیے ایک نئی موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی ہے جس کی مدد سے کعبہ کے طواف کے چکروں کا شمار رکھا جا سکے گا۔ یہ ایپلیکیشن گوگل پلے سٹور سے مفت ڈاون لوڈ کر کے مسجد کے سسٹم سے منسلک کی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلیکیشن استعمال کرنے والے کو طواف کا ساتواں چکر مکمل ہونے پر آگا ہ کرتی ہے کہ طواف مکمل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

مسجد الحرام کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی بندر الحزیم نے بتایا ہے کہ یہ ایپلیکیشن مکہ مکرمہ کی ام القریٰ یونیورسٹی کے ٹیکنیکل سنٹر میں تیا ر کی گئی ہے ۔ اس ایپلیکیشن میں سمارٹ فون کے مختلف سنسرز یعنی وائی فائی ‘ بلیو ٹوتھ اور موشن سنسر وغیرہ ستعمال کئے گئے ہیں جن کی مدد سے حرم شریف میں موجود کسی شخص کی پوزیشن بھی معلوم کی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلیکیشن بلیو ٹوتھ کے ذریعہ چلائی جا رہی ہے۔