جامعہ نعیمیہ میں سرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام افطار دسترخوان کااہتمام

ماہ صیام کی پرکیف ساعتوں میں انسانیت کی خدمت کرکے دنیاو آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے‘ترجمان

جمعرات 2 جولائی 2015 18:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)جامعہ نعیمیہ میں سرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام افطار دسترخوان کااہتمام یکم رمضان المبارک سے کیا جا رہا ہے ۔ سینکڑوں روزہ دار وں کے لئے سحری اورافطاری کاانتظام وانصرام سرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کررہی ہے۔جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق شعبہ خدمت خلق سرفراز نعیمی فاؤنڈیشن مختلف مقامات پر اپنی فلاحی وسماجی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

سرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کے قیام کابنیادی مقصدانسانیت کی خدمت اورمعاشرے میں بے بس افراد کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے ہرممکن کوشش کرناہے۔فاوئڈیشن عید کے موقع پر مستحقین کے درمیان عیدتحائف بھی تقسیم کریگی تاکہ معاشرے کے غریب خاندانوں کوعیدکی خوشیوں میں شامل کیاجاسکے۔ترجمان کامزید کہنا تھا کہ ماہ صیام کی پرکیف ساعتوں میں عبادات کیساتھ انسانیت کی خدمت کرکے دنیاو آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔معاشرے کے مخیرات اورصاحب ثروت حضرات اپنے مال کی تطہیر کے لئے زکواۃ کی ادائیگی کولازم بنائیں۔