سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کااجلاس،پاک چین اقتصادی راہداری پرخدشات وتحفظات کااظہار
پلاننگ ڈویژن غلط تاثر دے رہا ہے،چھوٹے صوبوں کی آواز پر کان نہ دھرے گئے تو خدانخواستہ انارکی پھیلنے سے مشرقی پاکستان کی تاریخ دہررائی جا سکتی ہے،چیئرمین کمیٹی خنجراب سے گوادر تقریباً2442 کلو میٹر چھوٹا روٹ ہے جس کی لاگت ساڑھے گیارہ ارب ڈالر ہے چین کے ساتھ موجودہ نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے روٹس اور رابطے بڑھائے جائیں گے،سیکرٹری مواصلات شاہداشرف تارڑ کی بریفنگ
جمعرات 2 جولائی 2015 18:44
اسلام آبادء (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے کل جماعتی کانفرنس میں پا ک چین اقتصادی راہداری کے ویسٹرن روٹ کو سب سے پہلے شروع کرنے اور فوری طور پر بجٹ دینے کے اعلان پر اجلاس میں بھی چیئرمین کمیٹی اور ممبران وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال سیکرٹر ی مواصلات و چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ کی بریفنگ سے مکمل مطمئن نہ ہو سکے کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہو اجس میں سینیٹرز کامل علی آغا ، اسلام الدین شیخ، سجاد حسین طوری، کلثوم پروین ، محمد عثمان خان کاکٹر، میر کبیر اور وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی ، سیکرٹری وزارت مواصلات و چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ ، ڈی جی پوسٹل سروسز فقیر الدین نے شرکت کی ، چیئرمین کمیٹی سینیٹر داؤد خان اچکزئی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے اقتصادی راہداری روٹ کے علاوہ ریلوے بجلی کے لئے پی ایس ڈی پی اور پاک چین اقتصادی راہدای کے بجٹ میں سے بھی کوئی رقم نہیں رکھی گئی اس سال بھی بجٹ میں فنڈز نہیں رکھے گئے پی ایس ڈی پی میں دکھائے گئے فنڈز در حقیقت تینوں روٹس کیلئے مختص ہیں پلاننگ ڈویژن غلط تاثر دے رہا ہے چھوٹے صوبوں کی آواز کو نہ سنا گیا تو پاکستان کی معیشت کی ضمانت پاک چین اقتصادی راہدای بھی حکومتی نا اہلی اور مفاد پرستی کی بھینٹ چڑ جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت اور صوبائی اتحادی حکومتوں پر ہو گی پاک چین اقتصادی راہدای کے بارے میں منعقدہ تینوں اجلاسوں میں مختلف آراء اور الگ الگ خدشات موجود تھے راہداری کی تینوں الائنمنٹ کے بارے میں بھی فرق نظر آتا ہے ۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.