ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں، ملاوٹ کرنیوالے تاجروں ،دکانداروں کی عبرتناک سرزنش کی جائے،قلندرلودھی
خلاف ورزی کے مرتکب کانداروں کیخلاف فوری ایف آئی آر درج ہونی چاہئے ، وزیر خوراک خیبرپختونخوا
جمعرات 2 جولائی 2015 18:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)خیبرپختونخواکے وزیرخوراک حاجی قلندر خان لودھی نے محکمہ خوراک کے حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ نہ صرف رمضان المبارک بلکہ عام دنوں میں بھی اشیائے خوراک کی قیمتوں اور معیار کو ذاتی نگرانی میں چیک کرائیں جبکہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں، ملاوٹ کرنے والوں اور ناقص اشیاء بیچنے والے تاجروں اور دکانداروں کی عبرتناک سرزنش کی جائے انہوں نے واضح کیا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والوں کی عید جیل میں گزرنی چاہئے اور تب تک انہیں دور دراز کے جیلوں میں رکھا جائے تاکہ انہیں اپنے گھناؤنے جرم کا اچھی طرح احساس ہو اس کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی ٹاؤن، بورڈ بازار، فیز تھری پشاور، پبی، نوشہرہ، جہانگیرہ اور اکوڑہ خٹک کے بازاروں اور مارکیٹوں پر اچانک چھاپوں کے دوران کیا چھاپوں کے دوران محکمہ خوراک اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حکام اور انسپکٹروں کے علاوہ مقامی تاجر و دکاندار برادری کے نمائندے بھی انکے ساتھ تھے وزیر خوراک نے اپنے معائنے کے دوران بعض جنرل سٹوروں میں ناقص غذائی اشیاء اور زائد میعاد جوس برآمد ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکے مالکان کو گرفتار کرنے، بھاری جرمانہ عائد کرنے اور نگرانی کا عمل زیادہ سخت بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ فرضی گاہکوں کے ذریعے ہر بازار میں اجناس کے نرخوں اور معیار کی جانچ ہونی چاہئے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب کانداروں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج ہونی چاہئے حاجی قلندر لودھی پشاور اور نوشہرہ کے دونوں اضلاع میں بازاروں کے دورے کے دوران گوشت، سبزی ، پھلوں اور دیگر غذائی اجناس کا معیار اور نرخ خود معلوم کرنے کے علاوہ گاہکوں سے بھی معلومات حاصل کرتے رہے اور کئی دکانداروں کو اس بناء دھر لیا گیا کہ وہ صوبائی وزیر کو اشیاء کا ریٹ تو صحیح بتاتے مگر جب گاہک کا کیش میمو چیک کیا جاتا تو کافی فرق ہوتا صوبائی وزیر نے بعض دکانوں میں نرخنامے اویزاں نہ ہونے یا چھپا کر رکھنے کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ نرخنامے نمایاں جگہ اویزاں نہ کرنے والے دکانداروں اور جنرل سٹور مالکان کو اشیاء چیک کئے بغیر گرفتار اور جرمانہ کیا جائے تاکہ انہیں صارفین کے حقوق کی اچھی طرح سمجھ آ سکے۔
مزید قومی خبریں
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.