پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی کاوش سے 12اسسٹنٹ بطور سپرنٹنڈنٹس

97 سینئر کلرکس بطور اسسٹنٹ اور 32درجہ چہارم ملازمین اگلے سکیلوں میں ترقی پا گئے، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 2 جولائی 2015 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوش سے 141ملازمین کو ترقی دے دی گئی اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا- جس کے مطابق 12 اسسٹنٹ کو بطور سپرنٹنڈنٹس کو ترقی دے دی گئی، 97سینئر کلرکس بطور اسسٹنٹ ترقی پا گئے جبکہ درجہ چہارم کے 32ملازمین کو اگلے سکیلوں میں ٹائم سکیل پر موشن دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والے ملازمین کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی- اس موقع پرسیکرٹریٹ میں عید کا سماں رہا ملازمین ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے ایسو سی ایشن کی کاوشوں کو بھی سراہتے رہے - اسسٹنٹ سے سپرنٹنڈنٹس ترقی پانے والوں میں محمد انور،شہباز احمد خاں ،محمد رفیق،رشید احمد،محمد سلیم ،محمد اظہار،محمد فاروق،رمضان علی،نواز خان،عید محمد،اصغر حسین۔

سینئر کلرکس سے اسسٹنٹ ترقی پانے والوں میں طارق علی شاہ ، محمدواثق،محمد احمد اعجاز،منصور رمضان،محمد یونس ،محمد منور احمد ،نعیم اقبال، محمد نسیم طاہر،صداقت علی ،محمد صغیر،سجاد منیر،سید وجاہت علی بخاری، سید علی عدنان شاہ،طاہر محمود ،رحمت علی بھٹی،نذیراحمد خان،حافظ محمد رمضان ،محمد شریف،ثمینہ مشتاق،محمد عظیم،محمد ندیم نواز،شکیل احمداور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :