حافظ آباد ، مختلف واقعات میں باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق
جمعرات 2 جولائی 2015 18:59
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) حافظ آباد میں ٹریفک حادثات‘ فائرنگ اور کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سکھیکی کا رہائشی تصور عباس اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر خانقاہ ڈوگراں سے واپسی سکھیکی جارہا تھا کہ ورکشاپ سٹاپ کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس نے انہیں کچل دیا جس کے نتیجہ میں تصور عباس اور اس کا بیٹا مشہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی دوسرا حادثہ رسول پور تارڑ کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک نے موٹر سائیکل سوار عظمت علی کو کچل دیا جس سے وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
فائرنگ کا واقعہ نواحی گاؤں بہرام میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈیرہ پر سوئے ہوئے زمیندار محمد جاوید کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے سکھیکی کے علاقہ فاضل پورہ میں پانی والی موٹر ٹھیک کرتے ہوئے بیس سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔مزید قومی خبریں
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.