نارووال میں بھڑوں کے کاٹنے سے دس سالہ لڑکا جاں بحق

جمعرات 2 جولائی 2015 19:04

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء )بھڑوں کے کاٹنے سے دس سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پسرور روڈ پر واقع نواں پنڈ کے رہائشی محمد اسحاق کا دس سالہ بیٹا سمیر حسین اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران اس نے کمرے میں موجود بھڑوں کے چھتے کے چھیڑ دیا جس کی وجہ سے بھڑوں نے اس چہرے پر کاٹ لیا اور اسکا چہرہ سوج گیا اس ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور جاں بحق ہو گیا۔