ایل این جی کی درآمد میں تاخیر کے باعث پنجاب کے دو بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی روکدی گئی

پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز مزید کچھ دن بند رہیں گے ،جہاز کے پہنچنے میں مزید پانچ سے چھ روز لگ سکتے ہیں‘ ذرائع

جمعرات 2 جولائی 2015 19:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ایل این جی کی درآمد میں تاخیر کے باعث پنجاب کے دو بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی روک دی گئی جبکہ پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز مزید کچھ دن بند رہیں گے ۔ذرائع کے مطابق ایل این جی کی درآمد میں تاخیر کے باعث اوریئنٹ اور سیفائر پلانٹ کو 40ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی بند ہو گئی ۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ آئی پی پیز کی جانب سے رقم بروقت ادا نہ کئے جانے کے باعث ایل این جی کی درآمد میں تاخیر ہوئی ۔

ایس این جی پی ایل 16ارب روپے کی گیس فراہم کر چکا ہے جبکہ اسے صرف 4ارب روپے وصول ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ درآمد ی ایل این جی کا جہاز چھ روز تاخیر سے پاکستان روانہ ہوا ہے اور ایل این جی کے جہاز کو پاکستان پہنچنے میں مزید پانچ سے چھ روز لگ سکتے ہیں۔