پاک افواج کے جوانوں کی سپیشل ٹر ین حادثے میں شہادتوں پر افسوس ، ،لو احقین سے ہمددری کا اظہار کرتے ہیں‘میا ں محمود الرشید
بدقسمتی سے حکمرانوں کے پاس عوام کے جان ومال کا تحفظ کر نے کیلئے کوئی ویژن نہیں ،پو لیس کو بھی حکمران آئین وقانون کی بجائے
جمعرات 2 جولائی 2015 19:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء )اپوزیشن لیڈ ر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئین وقانون نہیں ’’گلو کر یسی ‘‘کی حکو مت قائم ہے ‘30سالوں میں پو لیس اور تھانہ کلچر ختم نہ کر سکنے والی (ن) لیگ سے قوم کوکسی بھلائی کی توقع نہیں ‘پنجاب میں پو لیس میں میرٹ پر نہیں (ن) لیگی ایم این اے اور ایم پی ایز کی مر ضی سے بھر تیاں ہو تیں ہیں ‘ پنجاب کے حکمران امن وامان یقینی نہیں بنا سکتے‘ پاک افواج کے جوانوں کی سپیشل ٹر ین کے حادثے میں شہادتوں پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں ۔
جمعرات کے روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محمو دالر شید نے کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ حکمرانوں کے پاس عوام کے جان ومال کا تحفظ کر نے کیلئے کوئی ویژن نہیں اور پو لیس کو بھی حکمران آئین وقانون کی بجائے اپنی مر ضی کے مطابق چلاتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پو لیس سمیت تمام قومی اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر نا ہو گا ۔ تحر یک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں پو لیس سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے جسکی وجہ سے عوام کو فوری اور سستا انصاف مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ (ن) لیگ اپنی پسند اور نا پسند کے مطابق فیصلے کر نے کی بجائے ملک کو آئین کے مطابق چلا ئے او ر حکمرانوں نے قوم سے جو انتخابی وعدے کیے ہیں انکو پورا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک افواج کے جوانوں کی سپیشل ٹر ین کے حادثے میں شہادتوں پر دلی افسوس اور اُن کے لو احقین سے ہمددری کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہے کہ اﷲ شہید ہونیوالوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافر مائے ۔مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.