کراچی میں 4ہزار سے زائدپولیس اہلکاروں اور150موبائل گاڑیوں کے اہم شخصیات کی خدمت میں مصروف ہونے کا انکشاف

اسپیکراورڈپٹی اسپیکرسندھ کی سیکیورٹی پر30 ،فریال تالپور کیلئے14 شرجیل میمن 27 ، منظور وسان،نثار کھوڑو کی سیکیورٹی پر14اہلکار، میرہزار بجارانی 19 ،شرمیلا فاروقی ،16 ، فاروق ستار 16،فیصل سبزواری 11،حیدرعباس رضوی 8 ڈاکٹرصغیر 12،فروغ نسیم 10،خالدمقبول صدیقی اوربابرغوری کو9،9،وسیم اختر،محمد علی راشد،سلمان مجاہد کی سیکیورٹی پر8،8اہلکار نائن زیرو کی سیکیورٹی پر24پولیس اہلکارتعینات

جمعرات 2 جولائی 2015 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) کراچی میں 4ہزار سے زائدپولیس اہلکاروں اور150موبائل گاڑیوں کے اہم شخصیات کی خدمت میں مصروف ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں اسپیکراورڈپٹی اسپیکرسندھ کی سیکیورٹی پر30اہلکار،فریال تالپورکی سیکیورٹی پر14، صوبائی وز راء شرجیل میمن کی سیکیورٹی پر27 ، منظور وسان،نثار کھوڑو کی سیکیورٹی پر14اہلکار، میرہزارخان بجارانی کے پاس 19پولیس گارڈز،شرمیلا فاروقی کی سیکیورٹی پر16گارڈز تعینات ہیں ، ایم کیوایم کے رہنماؤں فاروق ستار کو سیکیورٹی اور پروٹوکول کے لئے 16،فیصل سبزواری 11اورحیدرعباس رضوی کو8 ڈاکٹرصغیرکو 12،فروغ نسیم کو10،خالدمقبول صدیقی اوربابرغوری کو9،9،وسیم اختر،محمد علی راشد،سلمان مجاہد کو8،8گارڈز دیئے گئے ہیں جبکہ نائن زیرو کی سیکیورٹی پر24پولیس اہلکارتعینات ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی میں اہم شخصیات کی خدمت میں تعینات پولیس اہلکاروں اور موبائل گاڑیوں کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق اسپیکراورڈپٹی اسپیکرسندھ کی سیکیورٹی پر30اہلکار تعینات ہیں جن میں اسپیکر ا ٓغاسراج درانی کی سیکیورٹی پر 13اہلکار ،ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی سیکیورٹی پر 17اہلکار مامورہیں ۔صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کی سیکیورٹی پر27اہلکار ،میرہزارخان بجارانی کے پاس 19پولیس گارڈز ،شرمیلا فاروقی کی سیکیورٹی پر16گارڈز تعینات ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر منظور وسان،نثار کھوڑو اورفریال تالپورکو14،14اہلکاروں سے نوازاگیاہے جبکہ جام مہتاب کی سیکیورٹی پر9اہلکار ،مراد علی شاہ کی خدمت پر6پولیس اہلکار ،رہنما ایم کیوایم فاروق ستار کی سیکیورٹی پر16اہلکار،خواجہ اظہار کے7گارڈز ،ڈاکٹرصغیرکو12اورفروغ نسیم کو10گارڈز کی پروٹوکول حاصل ہے ۔خالدمقبول صدیقی اوربابرغوری کے9،9گارڈز،وسیم اختر،محمد علی راشد،سلمان مجاہد کے8،8گارڈز،نائن زیرو کی سیکیورٹی پر24پولیس اہلکار،فیصل سبزواری 11اورحیدرعباس رضوی کی سیکورٹی پر8 اہلکار ، اے این پی سندھ کے صدر سینیٹرشاہی سیدکی سیکورٹی پر6،بشیرجان کی حفاظت پر4 پولیس اہلکار ،علامہ طالب جوہری کی سیکیورٹی پر20اہلکار تعینات ہیں ۔

جبکہ مولاناعباس کمیلی کی حفاظت پر 16گارڈز مامور، مفتی نعیم کی سیکیورٹی پر11گارڈز تعینات،مفتی منیب الرحمان کے اورثروت اعجاز قادری کے10،10گارڈز،قاری عثمان کی سیکیورٹی کیلئے8گارڈز،ڈاکٹرعاصم کی سیکیورٹی پر 24پولیس اہلکار تعینات ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق فوزیہ زرداری کی سیکیورٹی پر14اہلکار ،نادیہ گبول کی خدمت میں 14گارڈز ،فاروق ایچ نائیک کی سیکیورٹی پر 12اہلکار ،شیری رحمان کے 6،سلمان فاروقی7 کے گارڈز ،آفاق احمد کی سیکیورٹی کیلئے22گارڈز اور 2موبائلز تعینات ہیں ، رپورٹ کے مطابق کنگری ہاؤس اورراجہ ہاؤس پر15پولیس اہلکار ،ن لیگ رہنماؤں کی سیکیورٹی پر24پولیس اہلکار مامور،مسلم لیگ(ف) کے امتیازشیخ کی سیکیورٹی پر8پولیس اہلکارتعینات، تحریک انصاف کے ڈاکٹرعارف علوی کے3اور فیصل واڈا کے11گارڈزہیں ۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے ڈاکٹرعاصم حسین کے داماد فیضان کی سیکیورٹی کیلئے6گارڈز،سابق وزیراعظم میر ظفراﷲ جمالی کی سیکیورٹی کیلئے5گارڈز تعینات،عرفان اﷲ مروت کے5،نہال ہاشمی کے4گارڈز،خواجہ آصف کے بیٹے کی سیکیورٹی کیلئے2گارڈز ،ریاض جوہری کی سیکیورٹی کے لیے8گارڈزتعینات، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے قریبی سمجھنے جانیوالے بزنس مین کیلئے بھی سیکیورٹی دی گئی ہے ۔

ریاض لال جی کیلئے10اورمصطفیٰ میمن کے لیے7گارڈز ،انورمجید کی سیکیورٹی پر8اہلکار تعینات،صابربنگش کی سیکیورٹی پر4گارڈز مامور ہیں ۔پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کو بھی پروٹوکول حاصل ہے ۔ڈاکٹرنثارمورائی کے 15اورگیان چند کے 13گارڈز،جاوید ناگوری کے 14اور روبینہ قائم خانی کے11گارڈز،جام خان شورو کی سیکیورٹی پر 10گارڈز مامور،سکندرمیندھرو کے12اورعلی نوازمہر کے10گارڈز،وزیراعلیٰ سندھ کے گھر پر 9پولیس اہلکار تعینات ہیں ۔