سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر سندھ حکومت کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 2 جولائی 2015 19:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر سندھ حکومت کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث 1300 سے زائد افراد کی ہلاکت پر سندھ حکومت کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جسے سماعت کے لئے منظور کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ،واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں سندھ حکومت کی غفلت اور عدم توجہ کو بنیاد بنا کر کراچی میں ہلاکتوں کا ذمہ دارسندھ حکومت کو قراردیا گیا ہے۔