دستیاب پانی کی منصفانہ فراہمی اور واٹربورڈ کی آمدنی میں اضافہ اولین ترجیح ہے ،منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بور ڈ سید ہاشم رضا زیدی
جمعرات 2 جولائی 2015 19:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بور ڈ سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ دستیاب پانی کی منصفانہ فراہمی اور واٹربورڈ کی آمدنی میں اضافہ اولین ترجیح ہے لہٰذا تمام چیف انجینئرز اور ایگزیکٹیو انجینئرز اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مثبت حکمت عملی وضع کریں،وہ جمعرات کو واٹربورڈ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے،جس میں ڈی ایم ڈی فنانس معراج الدین ، ڈی ایم ڈی پلاننگ و ایڈمن مشکور الحسنین ، افتخار احمد خان تمام ضلعی چیف انجینئرز غلام قادر عباس ،جمیل اختر ،ملک اویس ،فہیم اختر زیدی، محمد عارف خان ، امدداد مگسی نور محمد چوہان ،سنیئر ڈائریکٹر ریونیو جاوید شمیم انچارج ہائیڈرنٹس نثار مگسی ،اسٹاف آفیسر ٹو ایم ڈی الہٰی بخش بھٹو،ڈپٹی چیف انجینئر الیکٹریکل و مکینیکل اسد اﷲ خان ، حسن اعجاز کاظمی نے شرکت کی ،اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ پانی کی فراہمی خاص طور پر سیوریج سسٹم کو بہتری کی ضرورت ہے ، تمام چیف اورایگزیکٹیو انجیئرز اس طرف خاص توجہ مبذول کریں ، سیوریج کا کسی بھی علاقہ میں اوور فلو نہیں ہونا چاہئے ، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں کا وزٹ کررہا ہوں ہمیں بہتری چاہئے ، ہمیں فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کو رواں رکھنا ہے ۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.