کیربیئن پریمیئر لیگ، شعیب ملک کی دھواں دار بیٹنگ بدولت بارباڈوس نے سینٹ لوشیا کو 15 رنز سے ہرا دیا

پاکستانی آل راؤنڈر کے 34 گیندوں پر 51 رنز،مین آف دی میچ قرار

جمعرات 2 جولائی 2015 20:03

کیربیئن پریمیئر لیگ، شعیب ملک کی دھواں دار بیٹنگ بدولت بارباڈوس نے ..

سینٹ کٹس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء )کیربیئن پریمیئر لیگ(سی پی ایل ) میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے شعیب ملک کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت سینٹ لوشیا ذوکس کو 15 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستانی آل راؤنڈر نے 34 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردادر ، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کٹس میں کھیلے گئے لیگ کے10ویں میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے 34 گیندوں پر 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور پانچ چوکے شامل تھے۔ کیمار روچ اور ڈیرن سیمی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ سینٹ لوشیا ذوکس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز ہی بنا سکی۔ آندرے فلیچر نے 52 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ بارباڈوس کی طرف سے ریاد ایمرٹس نے 3 جبکہ جیون مینڈس اور روبن پیٹرسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ شعیب ملک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔