ورلڈ ہاکی لیگ، آسٹریلیا ، بھارت اور انگلینڈسیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 2 جولائی 2015 20:05

ورلڈ ہاکی لیگ، آسٹریلیا ، بھارت اور انگلینڈسیمی فائنل میں پہنچ گئے

اینٹورپ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ کے پہلے کواٹرز فائنل میں آسٹریلیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد آئرلینڈ کو 4-1سے شکست دی۔

(جاری ہے)

ایک اور کواٹرز فائنل میں ایشین چیمپئن بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ بھارت کی ورلڈ ہاکی لیگ میں کامیابی کے بعد پاکستان کے ریو اولمپکس میں رسائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ گرین شرٹس پانچویں پوزیشن کا میچ جیت کر اولمپکس کے لئے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :