شباب ملی کے رہنماؤں کا گوجرانوالہ ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

جمعرات 2 جولائی 2015 20:35

راولپنڈی۔02 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء )صدر شباب ملی دھمیال سرکل انعام الحق اعوان ،جنرل سیکرٹری میاں قیصر اور نائب صدورطارق محمود عباسی وانجینئر زاہدگوجر نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے پررنج والم کااظہارکرتے ہوئے اس واقعہ کوافسوسناک قراردیاہے ۔

(جاری ہے)

شباب ملی کے رہنماؤں نے حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں او رعام شہریوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت شہداء کی مغفرت فرمائے او رپسماندگان کوصبرجمیل عطاکرے، انھوں نے کہا کہ حادثہ اگر کسی تخریب کاری کے باعث پیش آیاہے تو اس میں ملوث مجرموں کو عبرت کانشان بنایا جانا چاہیے تاکہ آئندہ ایسے جرائم سے بچاجاسکے۔