جرمنی کارخانے میں کام کرنیوالے روبوٹ نے کنٹریکٹرکو لوہے کی پلیٹ پر پٹخ کر ہلاک کردیا

جمعرات 2 جولائی 2015 20:40

جرمنی کارخانے میں کام کرنیوالے روبوٹ نے کنٹریکٹرکو لوہے کی پلیٹ پر ..

برلن ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جرمنی میں گاڑیاں تیار کرنے والے کارخانے میں کام کرنے والے روبوٹ نے کنٹریکٹر کو لوہے کی پلیٹ پر پٹخ کر ہلاک کردیا۔ واکس ویگن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ فرینکفرٹ سے 100 کلومیٹر شمال کی طرف واقع بونائل میں ادارے کے پروڈکشن پلانٹ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق 22 سالہ کنٹریکٹر اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ روبوٹ کو اس کی جگہ پر نصب کر رہا تھا کہ اچانک روبوٹ نے کنٹریکٹر کو پکڑ کر زور سے آہنی پلیٹ پر پٹخ دیا۔

یہ روبوٹ گاڑی کے مختلف پرزوں کو اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ رکھنے اور انہیں جوڑنے کیلئے نصب کیا جانا تھا۔ بیان میں واقعہ کو روبوٹ کی بجائے انسانی غلطی قرار دیا جا رہا ہے تاہم پولیس کے لئے یہ مشکل پیدا ہوگئی ہے کہ وہ ہلاک ہونے والے ملازم کے قتل کا مقدمہ کس کے خلاف درج کرے۔

متعلقہ عنوان :