افغان طالبان نے کابل بامیان شاہراہ پرقبضہ کرلیا،جھڑپوں میں دوسکیورٹی اہلکار ہلاک ،متعددکوزخمی

جمعرات 2 جولائی 2015 20:40

میدان شہر ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سینکڑوں افغان طالبان نے وسطی صوبہ میدان وردک میں کابل بامیان شاہراہ پرواقع چیک پوسٹوں پراچانک حملہ کرکے شاہراہ پرقبضہ کرلیا،جھڑپوں میں دوسکیورٹی اہلکار ہلاک اورمتعددکوزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

گورنرکے ترجمان عطااللہ نے مقامی خبررساں ادارے کوبتایا کہ صبح سویرطالبان جنگجوؤں کے ایک گروپ نے ضلع جلیزمیں کابل بامیان شاہراہ پرسکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرہلہ بول دیا جس کے بعد فریقین میں شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں ۔

انھوں نے کہا کہ حملہ میں دوافغان سکیورٹی اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے جبکہ باغیوں کوبھی زبردست جانی نقصان اٹھانا پڑا تاہم وہ طالبان کی ہلاکتوں کی صحیح تعداد نہیں بتا سکے۔انھوں نے کہا کہ طالبان سے شاہراہ کا قبضہ ختم کرانے کیلئے مزیدفوج علاقہ میں بھیج دی گئی ہے۔ایک سکیورٹی اہلکارنے بتایا کہ طالبان چھ چیک پوسٹوں پرقابض ہوگئے ہیں اور اے ایل پی کے تین اہلکاروں کوبھی یرغمال بنالیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :