جائیکا مارکیٹنگ شعبے میں گارمنٹس سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تکنیکی تعاون فراہم کرے گا
جمعرات 2 جولائی 2015 20:41
اسلام آباد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی(جائیکا)انٹرنیشنل مارکیٹنگ شعبے میں گارمنٹس سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تکنیکی تعاون فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں جمعرات کو جے آئی سی اے ٹیم اور وزارت ٹیکسٹائل صنعت پاکستان کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ سینئر ایڈوائزر جائکا تکا فومی جاپانی ٹیم اور سیکرٹری عامر مروت وزارت ٹیکسٹائل وفد کی قیادت کر رہے تھے۔
اجلاس کے دوران گارمنٹس انڈسٹری کیلئے سکل ڈویلپمنٹ اور بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی کے حوالے سے منصوبے پر بحث کی گئی۔ منصوبے میں پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس ٹیکینکل انسٹی ٹیوٹ اور پی آر جی ٹی ٹی آئی کی استعداد کار میں اضافے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔(جاری ہے)
جے آئی سی اے کے ماہرین ان اداروں کیلئے تربیت اور ضروری مشینری فراہم کرے گی۔
جاپانی ٹیم کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ جائیکا نے آخری مرتبہ 1993ء میں پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو تعاون فراہم کیا تھا۔ نئے منصوبے سے جے آئی سی اے اور وزارت ٹیکسٹائل و صنعت کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھل جائیں گی۔ سیکٹری وزارت ٹیکسٹائل صنعت عامر مروت نے ٹیکسٹائل صنعت کو تکنیکی تعاون کی فراہمی پر جے سی آئی اے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس منصوبے سے ٹیکسٹائل پالیسی1014-19ء کے اغراض و مقاصد حاصل کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.